QR CodeQR Code

گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

30 Sep 2020 22:24

مشیر خزانہ عبدالحفیط شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی نے اسٹیل ملزم ملازمین کے گولڈن ہینڈشیک کیلئے 19 ارب 65 کروڑ فنڈز منظور کرلیے۔


اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈشیک پلان کی منظوری دے دی جب کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ منظور کر لیا گیا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیط شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی نے اسٹیل ملزم ملازمین کے گولڈن ہینڈشیک کیلئے 19 ارب 65 کروڑ فنڈز منظور کرلیے۔ اجلاس میں نان پٹیشنرز ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 11.6 ارب کی بھی منظوری دی گئی اور بتایا گیا کہ اسٹیل ملز کے 3978 ریٹائرڈ ملازمین نان پٹیشنرز ہیں۔ ای سی سی نے چینی گندم کی درآمد پر کمیشن مارجن2 فیصدسےکم کر کے0.75فیصدکر دیا جب کہ گوردوارہ دربارصاحب کرتارپورکی مینجمنٹ کیلئے126پوسٹ کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے 5 برآمدی شعبوں کیلئے گیس کی فراہمی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ 20 اکتوبر سے ہفتہ اور اتوار کو برآمدی شعبے کیلئے گیس 50 فیصد کم ہوگی، برآمدی شعبے کیلئے فروری تک 930 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوگیس فراہم ہوگی۔ مقامی و تندور کے علاوہ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی، ای سی سی نے گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا۔اعلامیہ کے مطابق گیس انفرا سٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کے پرانے واجبات وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جی آئی ڈی سی کے ایک تہائی واجبات وصول کئے جائیں گے جب کہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی0.32 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 889438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889438/گیس-اور-بجلی-کی-قیمتوں-میں-اضافے-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org