0
Wednesday 30 Sep 2020 22:43

انسداد بدعنوانی کیلئے قائم محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے افسران ہی کرپشن میں ملوث

انسداد بدعنوانی کیلئے قائم محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے افسران ہی کرپشن میں ملوث
اسلام ٹائمز۔ کرپشن کے سدباب کے لیے قائم محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے افسران و اہلکار ہی کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے نوٹس لیتے ہوئے 12 افسران و اہلکاروں کو ملازمتوں سے فارغ کردیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے جن افراد کو ملازمتوں سے فارغ کیا ان میں سب انجینئر، سٹینوگرافرز، کلرکوں سمیت پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، تمام افراد کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کرلی گئی ہیں، ملازمتوں سے فارغ اور محکمانہ سزائیں پانے والوں میں ایک کا تعلق اینٹی کرپشن ہیڈ کواٹر جب کہ دیگر کا ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور ڈیرہ غازی خان  سے ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کے لئے اینٹی کرپشن کے اندر کی صفائی بھی ضروری ہے جس کے لیے زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے، جو کوئی بھی بدعنوانی میں ملوث پایا گیا وہ سزا سے نہیں بچے گا، پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن کے اندر سے اگر کسی کو بھی کوئی بلیک میل کرے تو میرے نوٹس میں لائیں، اینٹی کرپشن کے اندر بھی اختیارات سے تجاوز، کرپشن، بلیک میلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 889439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش