QR CodeQR Code

ولی عہد نواف الاحمد الصباح نے کویت کے نئے امیر کا حلف اُٹھالیا

30 Sep 2020 22:51

شیخ صباح الاحمد الصباح کے 91 برس کی عمر میں انتقال کرجانے کے بعد ان کی جگہ ولی عہد نواف الاحمد الصباح ملک کو ملک کا نیا امیر مقرر کردیا گیا اور آج ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔


اسلام ٹائمز۔ کویت کے امیر کے انتقال کے بعد 83 سالہ ولی عہد نواف الاحمد الصباح ملک کے نئے امیر کا حلف اُٹھا لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کے 91 برس کی عمر میں انتقال کرجانے کے بعد ان کی جگہ ولی عہد نواف الاحمد الصباح ملک کو ملک کا نیا امیر مقرر کردیا گیا اور آج ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔ معتدل مزاج شیخ نواف 2006 سے بطور ولی عہد خدمات سرانجام دے رہے تھے اور اب ان کے امیر بن جانے کے بعد نئے ولی عہد کا تقرر چند دنوں میں کردیا جائے گا۔

خلیجی عرب ملک میں کویت کی خارجہ پالیسی کو نسبتاً معتدل سمجھا جاتا ہے اور وہ قطر و سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ شیخ صباح الاحمد الصباح 2006 سے کویت کے امیر تھے اور وہ شروع سے ہی امریکا کے اتحادی رہے ہیں اور کویتی امیر شیخ صباح الاحمد نے اپنی صحتیابی تک تمام تر ذمہ داریاں اپنے ولی عہد کو سونپی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 889440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889440/ولی-عہد-نواف-الاحمد-الصباح-نے-کویت-کے-نئے-امیر-کا-حلف-ا-ٹھالیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org