0
Thursday 1 Oct 2020 02:47

کورونا کیسز میں اضافے پر کراچی کے درجنوں ریسٹورینٹس سیل

کورونا کیسز میں اضافے پر کراچی کے درجنوں ریسٹورینٹس سیل
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 سے زائد ریسٹورنٹس سیل کردیئے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق تمام ریسٹورنٹس اور ہالز کو 3 دن کیلئے بند کیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر کی یوسی 8 میں کورونا وائرس کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں 11 ریسٹورنٹس سیل کردیئے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 ریسٹورنٹس سیل کردیئے، دعا چورنگی پر 3، بوٹ بیسن پر 3، آرام باغ پر 2 اور ایک ریسٹورنٹ صدر میں سیل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد علی سودھڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ نے دعا ریسٹورنٹس، سلاطین ریسٹورنٹس، فرنٹیئر ریسٹورنٹس، بیٹھک ریسٹورنٹس اور خیبر ریسٹورنٹس کو سیل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے تھے، ہوٹل میں بڑی تعداد میں لوگ سماجی فاصلہ برقرار رکھے بغیر کھانا کھانے میں مصروف تھے جبکہ درجنوں افراد باہر تخت پر بیٹھے ہوئے تھے اور ہوٹل کا عملہ بغیر ماسک اور دستانوں کے کام کررہا تھا۔

ارشاد علی نے مزید بتایا کہ ان تمام ریسٹورنٹس کو فی الحال سیل کردیا گیا ہے جبکہ ڈی سیلنگ کے وقت ان پر جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے نارتھ ناظم آباد میں مختلف ریسٹورنٹس اور مارٹ سیل کئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام ریسٹورنٹس کو 3 دن کیلئے سیل کیا گیا ہے، لیبارٹری اور میڈیکل اسٹور میں ماسک نہ ہونے پر 3 روز مفت ماسک تقسیم کرنے کی سزا دی جائے گی۔ حکام نے ضلع شرقی کے علاقے گلشن اقبال میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ریسٹورنٹس سیل کردیئے۔
خبر کا کوڈ : 889462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش