QR CodeQR Code

سپریم کورٹ عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے، اب کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دینگے، جسٹس گلزار احمد

1 Oct 2020 08:30

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ پورے پاکستان کا معاملہ ہے، اب کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دیں گے، لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن بھی قائم ہے اور لاپتہ افراد کے معاملے میں عدالت اپنا کردار ادا کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دیں گے، لاپتہ افراد کے معاملے میں اب عدالت اپنا کردار ادا کرے گی۔ ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ پورے پاکستان کا معاملہ ہے، اب کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دیں گے، لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن بھی قائم ہے اور لاپتہ افراد کے معاملے میں عدالت اپنا کردار ادا کرے گی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے کہ بلوچستان کے کیسز جلد نمٹائیں، بلوچستان کے آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عدالت کے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ہو رہی ہے، عدالت آزادانہ فیصلے کرتی ہے، سپریم کورٹ عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آ ج پانی کا مقدمہ سنا، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ 5 ڈیمز تعمیر ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 889464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889464/سپریم-کورٹ-عوام-کے-بنیادی-حقوق-کی-محافظ-ہے-اب-کسی-کو-لاپتہ-نہیں-ہونے-دینگے-جسٹس-گلزار-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org