QR CodeQR Code

نواز حکومت کا تختہ الٹنے کے اہم کردار لیفٹیننٹ جنرل مظفر حسین عثمانی کی لاش برآمد

1 Oct 2020 10:34

پولیس حکام کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا، جس سے موت واقع ہوئی، گاڑی تحویل میں لیکر لاش کو پی این ایس شفا منتقل کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ساحلی علاقے دو دریا کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق شناخت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کے نام سے ہوئی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی جنرل مشرف دور میں ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف تھے۔ پولیس حکام کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک  ہوا، جس سے موت واقع ہوئی، گاڑی تحویل میں لیکر لاش کو پی این ایس شفا منتقل کر دیا گیا۔

12 اکتوبر 1999ء میں نواز شریف کی وفاقی حکومت کا تختہ الٹنے میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی نے اہم کردار ادا کیا تھا، اس دوران سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی نے کراچی ایئر پورٹ کو ٹیک اوور کیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی نے 1999ء کی لیگی حکومت کا تختہ الٹنے میں جنرل مشرف کا بھرپور ساتھ دیا، جس کی وجہ سے انہیں مئی 2001ء میں ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف بنا دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 889469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889469/نواز-حکومت-کا-تختہ-الٹنے-کے-اہم-کردار-لیفٹیننٹ-جنرل-مظفر-حسین-عثمانی-کی-لاش-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org