QR CodeQR Code

آصف زرداری پر آج بھی تحفظات ہیں، خواجہ آصف

1 Oct 2020 10:59

لیگی رہنماء کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کیلئے انکے دل میں بڑا احترام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انہیں آج بھی آصف علی زرداری پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے بارے میں ان کی رائے تبدیل نہیں ہوئی۔ وہ بار بار کہیں گے کہ انہیں آصف زرداری پر یقین نہیں۔ خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے لیے ان کے دل میں بڑا احترام ہے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ آصف زرداری پی ڈی ایم کا قابلِ قدر حصہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 889474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889474/ا-صف-زرداری-پر-آج-بھی-تحفظات-ہیں-خواجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org