QR CodeQR Code

نواز شریف سے بچ کر رہیں، اعتزاز احسن کا پیپلز پارٹی کو مشورہ

1 Oct 2020 11:10

پی پی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی سے کہوں گا کہ نواز شریف کیساتھ چلنا مشکل ہے۔ نواز شریف کی بداعتمادی کی ایک تاریخ ہے، جلاوطنی ہو یا شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا ہو، نواز شریف کسی پر اعتبار نہیں کرسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کسی پر اعتماد نہیں کرتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی پارٹی کو متنبہ کیا کہ نواز لیگ سے بچ کر رہیں۔ نواز شریف فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں سمیت کسی پر بھی اعتماد نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے کئی رہنماء بھی نواز شریف پر اعتبار نہیں کرتے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی سے کہوں گا کہ نواز شریف کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔ نواز شریف کی بداعتمادی کی ایک تاریخ ہے، جلاوطنی ہو یا شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا ہو۔ نواز شریف  کسی پر اعتبار نہیں کرسکتے۔

اعتزاز احسن نے کہا میاں صاحب مشرف سے ڈیل کرکے سعودی عرب چلے گئے تھے اور ان کے بڑے لیڈر چوہدری نثار، شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین اور خواجہ آصف جیلوں میں قید تھے۔ نواز شریف نے اس وقت بھی کسی سے مشورہ نہیں کیا تھا۔ پیپلز پارٹی رہنماء نے کہا کہ میاں صاحب اپنے پارٹی رہنماؤں سے بھی مشاورت نہیں کرتے۔ انہوں نے شہباز شریف کی بجائے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنا دیا تھا۔ دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے رہنماء خواجہ آصف نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں بار بار یہی کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں۔


خبر کا کوڈ: 889480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889480/نواز-شریف-سے-بچ-کر-رہیں-اعتزاز-احسن-کا-پیپلز-پارٹی-کو-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org