0
Thursday 1 Oct 2020 11:09

خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق

خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر دوست محمد کورونا سے وفات پا گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر دوست محمد کورونا سے وفات پا گئے۔ ڈاکٹر دوست محمد دوران ڈیوٹی کورونا کا شکار ہوئے تھے، دو ماہ سے وہ زیر علاج تھے، گذشتہ روز حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی نماز جنازہ آج 11 بجے بازی خیل سٹاپ کوہاٹ روڈ پشاور میں ہوگی۔ ڈاکٹر دوست محمد محکمہ صحت میں ٹی بی کنٹرول پروگرام میں ملٹی ڈرگ ریزسٹنس کے بطور صوبائی کوآرڈینیٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 889482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش