QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، ستمبر میں 18 کشمیری شہید ہوئے

1 Oct 2020 11:10

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 88 کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے اور مقبوضہ وادی میں کیے گئے 567 محاصروں کے دوران 14 گھروں کو تباہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ماہ (ستمبر میں) 18 کشمیری شہید ہوئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ایک کشمیری کو دورانِ حراست شہید کیا، فائرنگ، پیلٹ گنوں کے استعمال اور شیلنگ میں 16 کشمیریوں کو زخمی بھی کیا گیا۔ کے ایم ایس کا مزید کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 88 کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔ قابض بھارتی فوج نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے ہوئے مقبوضہ وادی میں کیے گئے 567 محاصروں کے دوران 14 گھروں کو تباہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 889484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889484/مقبوضہ-کشمیر-ستمبر-میں-18-کشمیری-شہید-ہوئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org