0
Thursday 1 Oct 2020 11:13

کراچی میں نیب کی کارروائی، مخدوم امین فہیم کا بیٹا کرپشن الزام میں گرفتار

کراچی میں نیب کی کارروائی، مخدوم امین فہیم کا بیٹا کرپشن الزام میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ نیب سندھ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزمان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جلیل الزمان کو سپرہائی وے کے قریب ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق مخدوم جلیل الزمان کو نیب نے اگست میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا، نیب کے نوٹس کے باوجود مخدوم جلیل الزمان پیش نہیں ہوئے تھے، گرفتاری نیب کی جانب سے نوٹس پر پیش نہ ہونے پر عمل میں لائی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جلیل الزمان پر سابق اکاؤنٹ افسر مشتاق شیخ کے ساتھ ملکر کرپشن کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 889487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش