0
Thursday 1 Oct 2020 11:18

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ روز اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 2.87 روپے فی کلو گرام اضافے کی منظوری دی تھی۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافہ ہو گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اکتوبر 2020 کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے مقرر ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020ء میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 1 382.38 روپے تھی۔
خبر کا کوڈ : 889491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش