QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کا غلامی اور افغانستان سے متعلق بیان غیر مناسب نہیں، چودھری منظور

1 Oct 2020 12:20

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کے حوالے سے اعتزاز احسن اور خواجہ آصف کا اپنا اپنا ذاتی موقف ہے لیکن جماعتوں کا موقف اجتماعی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما چودھری منظور نے کہا ہے کہ حکومت جسے بھی جیل میں ڈالنا چاہتی ہے ڈال دے، حکومت مخالف تحریک تو چلے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کے حوالے سے اعتزاز احسن اور خواجہ آصف کا اپنا اپنا ذاتی موقف ہے لیکن جماعتوں کا موقف اجتماعی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا اعلامیہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ ہے، ہر جماعت کی اپنی سوچ ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ رہنما پیپلزپارٹی چودھری منظور نے کہا کہ احتساب نہیں  انتقام کا عمل جاری ہے۔ تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو اثاثے کلیئر کرانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا غلامی اور افغانستان سے متعلق بیان غیر مناسب نہیں، نوازشریف جو باتیں اب کررہے ہیں ان کو اس وقت کرنی چاہیے تھیں۔


خبر کا کوڈ: 889509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889509/مولانا-فضل-الرحمان-کا-غلامی-اور-افغانستان-سے-متعلق-بیان-غیر-مناسب-نہیں-چودھری-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org