0
Thursday 1 Oct 2020 12:27

نواز شریف سب کو دھوکہ دے کر باہر گئے، سرور خان

نواز شریف سب کو دھوکہ دے کر باہر گئے، سرور خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ دی ان سب سے انکوائری ہونی چاہیئے۔ نجی ٹی وی کیساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سب کو دھوکہ دے کر باہر گئے اگر وہ بیمار ہوتے تو لندن سے بھی ان کی میڈیکل رپوٹس آتیں لیکن ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہا تمام ڈاکٹرز جو میڈیکل بورڈ میں شامل تھے، جن کی رپورٹس کی بنیاد پر ان کو باہر جانے دیا گیا ان سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے پورے میڈیکل بورڈ خلاف کارروائی ہونی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری ملک میں میڈیکل رپورٹس بھی مینج ہو جاتی ہیں، نوازشریف نے اپنی مرضی کی میڈیکل رپورٹس لیں، جن لوگوں نے میڈیکل رپورٹس تیار کی تھیں اب ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف نے ڈاکٹروں کے ساتھ سازباز کی تھی۔ غلام سرور نے کہا جن ڈاکٹروں نے رپورٹ بنائی تھیں حکومت کو چاہیے کہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تو عدالت نے بھی توثیق کر دی ہے کہ نواز شریف نے سازباز کر کے میڈیکل رپورٹس بنائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے بھی رپورٹس دیکھ کر ہی فیصلہ دیا تھا، نواز شریف نے میڈیکل رپورٹس کے ذریعے حکومت اور عدالت کی آنکھوں میں دھول پھینکی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف دھوکے باز تھے اور پوری قوم کیساتھ دھوکا کر کے گئے ہیں جس کا سیاسی خمیازہ تو ہم بھگت رہے ہیں۔ غلام سرورخان کا کہنا تھا کہ جس بورڈ کی رپورٹ پر کابینہ نے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواز شریف کو جانے دیا کم سے کم اس کے خلاف تو کارروائی ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 889515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش