QR CodeQR Code

صدائے مظلومین پاراچنار کیجانب سے میر انور بادشاہ کے مزار کو کھولنے کے مطالبہ کی مکمل حمایت کا اعلان

1 Oct 2020 23:22

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دھرنے میں مختلف گدی نشین پیروں نے شرکت کی۔ دھرنے میں ایک بڑی تعداد عقیدت مندوں کی پاراچنار سے بھی گئی ہے، جو اپنے بزرگ پیر و مرشد کے مزار مبارک کو عام زائرین کیلئے کھولنے اور اسکی تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدائے مظلومین پاراچنار کی جانب سے پاکستان کے عظیم صوفی بزرگ پیر سید بادشاہ میر انور شاہ کے مزار کی تعمیر اور اسے کھولنے کے مطالبے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عظیم صوفی بزرگ پیر سید بادشاہ میر انور شاہ کے مزار کی تعمیر اور اسے کھولنے کے حق میں ہزاروں عقیدت مند دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، گذشتہ 3 دن سے زبردست احتجاجی دھرنے نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے حقوق کے ساتھ مزید مذاق قبول نہیں۔ ہم اس دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، دھرنے میں مختلف گدی نشین پیروں نے شرکت کی۔ دھرنے میں ایک بڑی تعداد عقیدت مندوں کی پاراچنار سے بھی گئی ہے، جو اپنے بزرگ پیر و مرشد کے مزار مبارک کو عام زائرین کے لئے کھولنے اور اس کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 889521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889521/صدائے-مظلومین-پاراچنار-کیجانب-سے-میر-انور-بادشاہ-کے-مزار-کو-کھولنے-مطالبہ-کی-مکمل-حمایت-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org