0
Thursday 1 Oct 2020 14:35

مسلم لیگ نون کجانب سے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

مسلم لیگ نون کجانب سے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنیوالے 5 لیگی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قیادت کی منظوری سے پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے فیصلے کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنیوالے ارکان کیخلاف بڑا فیصلہ کیا ہے، نون لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالے 5 لیگی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قیادت کی منظوری سے پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے فیصلے کا اعلان کیا۔ پارٹی سے نکالے جانیوالے ارکان میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں، جبکہ فیٹف ووٹنگ میں غیر حاضر (ن) لیگ کے پارلیمان کے ارکان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں، جن ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں، ان میں راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 889556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش