QR CodeQR Code

توشہ خانہ ریفرنس، عدالت کا نواز شریف کے اثاثے قرق کرنے کا حکم

1 Oct 2020 14:56

احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغر علی کی سربراہی میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نیب نے عدالت کے حکم پر نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق اہم ریکارڈ اکٹھا کرکے پیش کیا، اس موقع پر عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پیش کردہ اثاثوں کی قرقی کا حکم دیا جس میں پراپرٹیز، گاڑیاں اور بنک اکاؤنٹس شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کے اثاثے قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پیش کردہ اثاثوں کی قرقی کا حکم دیدیا۔ احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغر علی کی سربراہی میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نیب نے عدالت کے حکم پر نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق اہم ریکارڈ اکٹھا کرکے پیش کیا، اس موقع پر عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پیش کردہ اثاثوں کی قرقی کا حکم دیا جس میں پراپرٹیز، گاڑیاں اور بنک اکاؤنٹس شامل ہیں۔ جج احتساب عدالت نے جن اثاثوں کی قرقی کا حکم دیا ان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، ان کے زیر استعمال مرسیڈیز، لینڈ کروزر، 2 ٹریکٹرز، لاہور کے نجی بنک میں ملکی و غیر ملکی اکاؤنٹس سمیت مری میں بنگلا اور شیخوپورہ میں 102 کنال زرعی اراضی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 889560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889560/توشہ-خانہ-ریفرنس-عدالت-کا-نواز-شریف-کے-اثاثے-قرق-کرنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org