QR CodeQR Code

نواز شریف کی تقاریر کو براہ راست دکھانا میڈیا کی آزادی کا ثبوت ہے، فواد چودھری

1 Oct 2020 18:49

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اپنے کاروبار کی بات کررہے ہیں جو ان کے دور میں بہت اچھا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر قوم سے مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نواز شریف انقلاب لا رہے ہیں ہم نے کبھی نہیں دیکھا۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اپنے کاروبار کی بات کررہے ہیں جو ان کے دور میں بہت اچھا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف ملکی معیشت کو بیڑا غرق کر کے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقاریر کو براہ راست دکھانا میڈیا کی آزادی کا ثبوت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان کبھی بھی سرکاری عہدے پر نہیں رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے منی ٹریل پیش کی۔ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپورٹس کےشعبے میں ٹیکنالوجی کو لا رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سیالکوٹ اسپورٹس انڈسٹری کو ٹیکنالوجی سے منسلک کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اسپورٹس کے شعبے کا بڑا حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 889593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889593/نواز-شریف-کی-تقاریر-کو-براہ-راست-دکھانا-میڈیا-ا-زادی-کا-ثبوت-ہے-فواد-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org