0
Thursday 1 Oct 2020 19:05

گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، عمران خان کی حکومت وقت سے بہت پہلے گر جائیگی، مریم نواز

گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، عمران خان کی حکومت وقت سے بہت پہلے گر جائیگی، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت وقت سے بہت پہلے گر جائے گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے، (ن) لیگ کو جھکانا خام خیالی ہوگی، ہمارا ووٹ بینک کم نہیں زیادہ ہوا ہے۔ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو ہو جاؤں گی، یہ سیاہی ان کے اپنے منہ پر ملی جائے گی، شاہد خاقان عباسی گرفتار ہوئے تو رانا ثناء اللہ آجائیں گے، ہمیں گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، ہمیں پتہ تھا کہ جو راستہ چنا ہے، اس میں مشکلات آئیں گی، ہمیں گرفتار کیا گیا تو نواز شریف لندن سے قیادت کریں گے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے نواز شریف کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، وہ 3 بار وزیراعظم رہے ہیں، جو نواز شریف کے ساتھ نہیں تھے، وہ بھی آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان کی جماعت ہے، نواز شریف نے یقینی بنایا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اکٹھی چلیں، اس حکومت کی بنیاد ہی کمزور ہے، ایک جھٹکا لگا تو سہہ نہیں سکے گی، موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کی وجہ سے وقت سے پہلے گر جائے گی۔ حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان سازش کے ذریعے آئے ہیں، میں نہ وزیراعظم کو مانتی ہوں، نہ اس جعلی حکومت اور نہ ہی اس سیٹ اپ کو مانتی ہوں۔ ہمیں اس سیٹ اپ کو پہلے دن سے للکارنا چاہیئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 889595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش