0
Thursday 1 Oct 2020 19:23

ستمبر میں لاپتہ افراد میں سے 53 افراد گھروں کو واپس پہنچے ہیں، کمیشن رپورٹ

ستمبر میں لاپتہ افراد میں سے 53 افراد گھروں کو واپس پہنچے ہیں، کمیشن رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ لاپتہ افراد کمیشن نے کہا ہے کہ ستمبرمیں مبینہ طور پرلاپتہ افراد سے متعلق 76 کیسز نمٹادیے جبکہ 53 افراد گھروں کو واپس پہنچے ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق 9 افراد قیدخانوں اور جیلوں میں موجود ہیں، 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے، 11 کیسز کو لاپتہ افراد سے متعلق نہ ہونے پر نمٹایا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ستمبر کے دوران مزید 34 نئے کیسز موصول ہوئے ہیں۔ لاپتہ افراد کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6786 ہوگئی ہے، کمیشن نے 31 اگست تک 4642 کیسز نمٹائے تھے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ستمبرمیں نمٹائے گئے کیسز کے بعد مجموعی کیسزکی تعداد 4718 ہوگئی۔ لاپتہ افراد کمیشن کے پاس باقی کیسزکی تعداد 2068 ہے۔ خیال رہے کہ اگست میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ  اطہر من اللہ نے کہا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 889598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش