0
Thursday 1 Oct 2020 22:21

دفعہ 370 کی بحالی احساس محرومیت دور کرنیکی کنجی ہے، سید الطاف بخاری

دفعہ 370 کی بحالی احساس محرومیت دور کرنیکی کنجی ہے، سید الطاف بخاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ بلا کسی تاخیر جموں و کشمیر کے مستقل باشندگان کو اراضی حقوق تحفظ فراہم کرنے کے لئے جامع اقامتی قانون لایا جائے۔ لال چوک سرینگر میں پارٹی لیڈران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا کہ اگرچہ نئی ترامیم قابل تعریف ہیں لیکن پھر بھی نوکریوں کے لئے اقامتی قانون کے ترمیم شدہ وژن میں کوالیفائڈ مدت کے سلسلے میں کچھ تفاوت دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کو عدالتی جائزہ سے محفوظ بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی مستقل باشندگان کے لئے اراضی پر اقامتی قانون کے لئے بھرپور کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی سبھی مستقل شہریوں کو جامع ڈومیسائل قانون کی صورت میں ہر قسم کی اراضی اور غیر منقولہ جائیداد پر مکمل حقوق یقینی دلانے کی وعدہ بند ہے۔ اجلاس کے دوران ریاستی درجہ کی بحالی، اراضی اور نوکریوں پر ڈومیسائل حقوق، سیاسی نظربندوں کی رہائی، یومیہ اجرت ملازمین کی ریگولر آئزیشن، جیالوجی اور مائننگ حقوق کے لئے جامع پالیسی، سیاحت اور اِس سے منسلک شعبہ جات کی احیاء نو، جموں و کشمیر میں بہتر علاقائی رابطے، انسانی حقوق کے خلاف صفر فیصد عدم برداشت، کووڈ 19 کی بد انتظامی، کشمیری پنڈت برادری کی فلاح و بہبود، پہاڑی طبقہ کو دی جارہی چار فیصد ریزرویشن پر لگائے گئے انکم سلیب کو ہٹانے، سرحدی علاقہ جات میں بنکروں کی تعمیر کے لئے قراردادیں بھی پاس کی گئیں۔

سید الطاف بخاری نے کہا کہ انتظامیہ اور عوام کے درمیان بہت زیادہ دوری ہے، عوامی حکومت کتنی بھی بُری ہو، وہ گورنر راج سے حد درجہ بہتر ہوتی ہے۔ سید الطاف بخاری نے جموں و کشمیر میں سازگار ماحول تیار کرنے کے لئے ریاستی درجہ کی بحالی اور سبھی سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی مایوسی دور کرنے کے لئے ریاستی درجہ کی بحالی ناگزیر ہے۔ بھارتی حکومت کو نہ صرف ریاستی درجہ بحال کرنا چاہیئے بلکہ لوگوں میں بڑھتی مایوسی دور کرنے کے لئے جمہوری عمل کا بھی آغاز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے حالیہ اعلان کردہ 1350 کروڑ روپے کے مالی پیکیج کو اچھی شروعات قرار دیا تاہم جموں و کشمیر میں تباہ حال معیشت کی بحالی کے لئے فراخ دلانہ رقومات دینے کی مانگ کی۔
خبر کا کوڈ : 889601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش