0
Thursday 1 Oct 2020 21:36

اسلامی تحریک اور تحریک انصاف کے انتخابی اتحاد میں بدستور ڈیڈلاک

اسلامی تحریک اور تحریک انصاف کے انتخابی اتحاد میں بدستور ڈیڈلاک
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں تحریک انصاف اور اسلامی تحریک کا اتحاد نہ ہوسکا۔ مقامی رہنمائوں کی مخالفت پر پی ٹی آئی کے ساتھ انتخابی اتحاد کھٹائی میں پڑ گیا۔ دوسری جانب آئی ٹی پی نے گیارہ حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے، تاہم تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کیلئے بیک ڈور چینل سے رابطے جاری ہیں۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے رہنمائوں شیخ میرزا علی، دیدار علی و دیگر نے کہا کہ اب تک کسی بھی جماعت کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ ذرائع سے رابطے تھے لیکن اس میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ہم نے بھی کوئی توجہ نہیں دی۔ اسلامی تحریک گیارہ حلقوں سے امیدوار لا رہی ہے، دیگر جماعتوں کے کئی رہنماء ہم سے رابطہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 889612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش