QR CodeQR Code

سنٹرل جیل گلگت کے 9 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص

1 Oct 2020 22:24

متاثرہ قیدیوں قرنطینہ سنٹرز میں رکھنے کی بجائے سزائے موت کے حوالات میں منتقل کیا گیا ہے۔ علاج کی سہولیات نہ ہونے سے متاثرہ قیدیوں کی زندگیوں کا خطرات لاحق ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنٹرل جیل مناور میں 9 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ متاثرہ قیدیوں قرنطینہ سنٹرز میں رکھنے کی بجائے سزائے موت کے حوالات میں منتقل کیا گیا ہے۔ علاج کی سہولیات نہ ہونے سے متاثرہ قیدیوں کی زندگیوں کا خطرات لاحق ہیں۔ دوسری جانب مناور جیل کے قیدیوں نے کرونا کی تشخیص کے بعد ناکافی سہولیات پر شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مناور جیل میں صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ پچھلے ہفتے سے حوالاتی اور قیدیوں کو لاک اپ میں رکھا گیا ہے، کھانے کا معیار بھی انتہائی خراب ہے، جیل کے ہر پورشن میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ کئی لوگوں کے سیمپلز اسلام آباد بجھوائے گئے ہیں لیکن کتنے لوگ متاثر ہیں کوئی پتہ نہیں۔ قیدیوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور فوری طور پر جیل میں سہولیات فراہم کریں۔


خبر کا کوڈ: 889624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889624/سنٹرل-جیل-گلگت-کے-9-قیدیوں-میں-کرونا-وائرس-کی-تشخیص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org