QR CodeQR Code

ویزا پالیسی تبدیل، افغانیوں کو پاکستانی سرحد پر ویزا ملے گا

1 Oct 2020 22:32

نئی ویزا پالیسی کے تحت قیام اور ویزا کی مدت اور اندراج کی تعداد کو بھی بدل دیا گیا، سفارت اور کونسل خانہ ایک سال کیلئے وزٹ ویزا ملٹی پل انٹریز کیساتھ جاری کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے افغان باشندوں کے لیے ویزا پالیسی تبدیل کر دی، افغانیوں کو اب پاکستانی سرحد پر ویزا ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے افغان باشندوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ویزا پالیسی تبدیل کر دی، افغانیوں کو کابل میں پاکستانی سفارتحانے کے چکر لگانے سے نجات مل گئی، اب انہیں سرحد پر ویزا ملے گا۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت قیام اور ویزا کی مدت اور اندراج کی تعداد کو بھی بدل دیا گیا، سفارت اور کونسل خانہ ایک سال کے لیے وزٹ ویزا ملٹی پل انٹریز کے ساتھ جاری کرے گا۔

افغان شہریوں کو 5 سال کے لیے بزنس ویزا بھی مل سکے گا، جو پاکستان میں قابل توسیع ہوگا، افغان طلباء ایک سال کے بجائے اپنی تعلیم کے پورے عرصہ کے لیے ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں طور خم بارڈر پر مریضوں کو 6 ماہ تک کا ویزا دیا جائے گا، خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے تجارت کرنے والوں کے لیے بارڈر مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان امن عمل کامیاب ہوا تو خطے میں خوشحالی اور ترقی آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 889633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889633/ویزا-پالیسی-تبدیل-افغانیوں-کو-پاکستانی-سرحد-پر-ملے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org