0
Thursday 1 Oct 2020 22:53

درآمدی چینی پاکستان پہنچ گئی، قیمت میں 10 روپے کمی متوقع

درآمدی چینی پاکستان پہنچ گئی، قیمت میں 10 روپے کمی متوقع
اسلام ٹائمز۔ چینی بحران پر قابو پانے کیلئے درآمدی چینی مارکیٹ میں آگئی۔ شوگر ڈیلرز کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے اب تک 30 ہزار ٹن چینی پاکستان پہنچ گئی ہے جبکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے ایک لاکھ ٹن چینی رواں ماہ پاکستان پہنچ جائیگی۔ یو اے ای سے 2 ارب روپے مالیت کی 25 ہزار ٹن چینی لیکر درآمدی چینی کا پہلا جہاز 12 اکتوبر تک کراچی پورٹ پر پہنچ جائیگا جبکہ دوسرا جہاز 76 ہزار ٹن چینی لیکر 21 اکتوبر تک کراچی پہنچے گا۔

اس طرح اکتوبر میں ٹی سی پی کے ذریعے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا عمل مکمل کر لیا جائیگا۔ ٹی سی پی نے 50 ہزار ٹن مزید چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر بھی دیا ہے، مجموعی طور پر تین لاکھ ٹن چینی درآمد کی جائیگی، اس سے چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی آنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 889636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش