QR CodeQR Code

پاکستان نے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث قرار دیدیا

1 Oct 2020 23:37

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں ریاستی دہشت گردی کا پشتی بان ہے، بھارت میں نہ تو آج جمہوریت ہے نہ ہی اس کی عدالتیں آزاد ہیں، بابری مسجد کیس کے تمام ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں ریاستی دہشت گردی کا پشتی بان ہے، بھارت میں نہ تو آج جمہوریت ہے نہ ہی اس کی عدالتیں آزاد ہیں، بابری مسجد کیس کے تمام ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے اور لاک ڈاؤن کو 428 روز ہو چکے ہیں، صورتحال انتہائی ابتر ہے، گذشتہ دنوں مزید 6 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایڈووکیٹ بابر قادری کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں، بھارت دنیا بھر میں ریاستی دہشت گردی کا پشتی بان ہے، گذشتہ روز ایک بھارتی عدالت کے زریعہ دیے جانے والے جانبدارانہ و شرمناک فیصلے نے بھارت کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کر دیا، یہ فیصلہ ہندوتوا نظریہ کے تحت دیا گیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ کمانڈر کلبھوشن جادیو کی اہلیہ اور والد سے اس کی ملاقات کی پیشکش اب بھی موجود ہے تاہم بھارت نے تاحال جواب نہیں دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 11 پاکستانی ہندوؤں کے بھارت میں قتل عام پر فوری بھارت سے رابطہ کیا، معاملے کو بھرپور انداز سے بھارت سے اٹھاتے رہیں گے، اس حوالے سے احتجاج کرنا پاکستان ہندو کونسل کا حق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں زاہد حفیظ چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان آرمینیا کو بطور ملک تسلیم نہیں کرتا نہ ہی آرمینیا کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات ہیں۔ آرمینیا اور آذربائیجان تنازع میں برادر ملک آذربائیجان کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروا کہ رپورٹ جمع کروا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 889648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889648/پاکستان-نے-بھارتی-انٹیلی-جنس-ایجنسیوں-کو-منی-لانڈرنگ-اور-مالی-جرائم-میں-ملوث-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org