QR CodeQR Code

ٹرمپ اور میلانیا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

2 Oct 2020 09:51

امریکی صدر نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا تھا، جبکہ انکی اہلیہ میلانیا نے بھی خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ نے اپنا اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی معتمد خاص ہوپ ہکس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اپنا اور اہلیہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا۔ امریکی صدر نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا تھا، جبکہ ان کی اہلیہ میلانیا نے بھی خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی معتمد خاص ہوپ ہکس نے حال ہی میں متعدد بار صدر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا، وہ کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی مواقع پر ٹرمپ کے ساتھ سفر کر چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 889684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889684/ٹرمپ-اور-میلانیا-کا-کورونا-وائرس-ٹیسٹ-مثبت-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org