0
Friday 2 Oct 2020 09:57

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ معطل

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ معطل
اسلام ٹائمز۔ کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ مارگریٹ فیریئر کو معطل کر دیا گیا۔ کورونا کی علامات کے باوجود مارگریٹ فیریئر نے اسکاٹ لینڈ سے لندن کا سفر کیا اور پارلیمنٹ میں بحث میں حصہ لیا۔ معطل رکن پارلیمنٹ نے اپنے عمل پر معافی مانگ لی۔ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے والد اسٹینلے جانسن کی بھی بغیر ماسک لگائے لندن میں شاپنگ کرتے ہوئے تصویر سامنے آئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بغیر ماسک کے مقامی اخبار میں تصویر کی اشاعت پر اسٹینلے جانسن نے معذرت کر لی۔ برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسٹینلے جانسن کے متعلق کارروائی کا فیصلہ پولیس کرے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے ماسک نہ پہننے پر دو سو پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ہوا ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 4 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 889685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش