0
Friday 2 Oct 2020 11:27

گلگت بلتستان میں 2018ء کا انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں 2018ء کا انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں 2018ء کا انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز کی زیر صدارت گلگت میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی۔ اے پی سی میں فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات میں 2018ء کا انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کیا جائے گا۔ الیکشن کیلئے محکمہ صحت دو دن میں ایس او پیز مرتب کر کے الیکشن کمیشن کو پیش کریگا جس کی تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد منظوری دی جائے گی۔ اے پی سی میں محکمہ صحت کے حکام اور ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی جنہوں نے کرونا ایس او پیز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 889709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش