QR CodeQR Code

آرمینیا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کیجانب سے آذربائیجان کا ساتھ دینے کی خبریں بے بنیاد قرار

2 Oct 2020 13:31

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ناگورونو کاراباغ کی صورتحال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے اور آذربائیجانی شہری آبادی پر آرمینیا کی طرف سے بھاری شیلنگ نہایت افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیدیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ناگورونو کاراباغ میں آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات غیر ذمہ دارانہ ہیں، تاہم ناگورونو کاراباغ پر آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ناگورونو کاراباغ کی صورتحال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے اور آذربائیجانی شہری آبادی پر آرمینیا کی طرف سے بھاری شیلنگ نہایت افسوسناک ہے، اس سے پورے خطے کے امن و امان کو نقصان پہنچ سکتا ہے، لہذا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے آرمینیا فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے۔


خبر کا کوڈ: 889718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889718/آرمینیا-کیخلاف-جنگ-میں-پاک-فوج-کیجانب-سے-آذربائیجان-کا-ساتھ-دینے-کی-خبریں-بے-بنیاد-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org