QR CodeQR Code

الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، فواد چوہدری

2 Oct 2020 14:11

وفاقی وزیر کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ الیکشن کے بعد ایسے الزامات لگتے ہیں کیونکہ ہمارے ہاں جمہوری کلچر نہیں ہے، ہارنے والا اپنے ساتھیوں کو یہ ہی یقین دلاتا رہتا ہےکہ کہ ہم نہیں ہارے ہرایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، جن حلقوں میں آر ٹی ایس ڈائون ہوا وہاں پی ٹی آئی کے امیدوار الیکشن ہارے۔ ایک بیان میں وفاق وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں سے ایک ہزار ووٹ سے کم مارجن پر ہاری۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں 15 امیدوار 2500 سے کم مارجن سے ہارے، دوبارہ گنتی کی جاتی تو پی ٹی آئی اکیلے ہی حکومت بنا لیتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے بعد ایسے الزامات لگتے ہیں کیونکہ ہمارے ہاں جمہوری کلچر نہیں ہے، ہارنے والا اپنے ساتھیوں کو یہ ہی یقین دلاتا رہتا ہےکہ کہ ہم نہیں ہارے ہرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ایک پٹا ہوا بیانیہ ہے آپ قوم کے بچوں کو سڑک پر اور اپنے بچوں کو MayFair رکھنے کی بچگانہ تحریک چلا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 889724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889724/الیکشن-میں-کوئی-دھاندلی-نہیں-ہوئی-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org