0
Friday 2 Oct 2020 15:12

ایس او پیز کی خلاف ورزی، کراچی میں 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورنٹس بند

ایس او پیز کی خلاف ورزی، کراچی میں 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورنٹس بند
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورنٹس بند کردیئے گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کریں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں 6 شادی ہالز، 103 ریسٹورنٹس بند کردیئے گئے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو بند کیا گیا۔ این سی اوسی نے صوبوں کو کورونا ایس اوپیز گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کریں۔

یاد رہے کراچی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث سول لائنز، صدر اور عسکری تھری میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں غیرضروری نقل و حرکت پر پابندی ہے اور ماسک کے بغیر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پرضلعی انتظامیہ نے بہادرآباد، ملیر، کورنگی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلشن آقبال، گلزار ہجری جمشید کوارٹرز کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چھ شادی ہالز، ایک سو تین ریسٹورنٹس اور دس بیکریاں سیل کردیں جبکہ ڈیڑھ سو زائد ریسٹورٹس کو وراننگ جاری کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 889731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش