0
Friday 2 Oct 2020 15:38

آرمینیا جنگ بندی کیلئے رضامند

آرمینیا جنگ بندی کیلئے رضامند
اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگارنو کارا باخ ریجن میں جھڑپیں چھٹے روز میں داخل ہوگئیں، آرمینیا نے خطے میں جنگ بندی کیلئے عالمی ثالث کاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی، جھڑپوں میں اب تک 200 کے قریب ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ آرمینیا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک نگارنو کاراباخ ریجن میں جنگ بندی کیلئے یورپ میں سلامتی اور تعاون کے لئے کام کرنے والی تنظیم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ گذشتہ روز روس، امریکا اور فرانس کے صدر نے مشترکہ اپیل میں فریقین کو مذاکرات کرنے پر زور دیا تھا۔ اس سے قبل آرمینیا اور آذربائیجان نے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا، جبکہ آرمینیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں آنے والے چار ڈرونز مار گرائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 889738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش