QR CodeQR Code

چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

2 Oct 2020 17:58

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس، چہلم کے جلوسوں کے راستوں پر ہی جام کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے چہلم کے موقع پر آرمی اور رینجرز، دونوں کو بھی طلب کر لیا ہے۔ آرمی اور رینجرز حساس اضلاع میں تعینات کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے اضلاع کی انتظامیہ سے چہلم کے حوالے سے سکیورٹی پلان بھی طلب کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے اہم اور حساس شہروں میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر موبائل فون سروس جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر صوبے کے اہم اور حساس شہروں میں موبائل فون سروس جام کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس، چہلم کے جلوسوں کے راستوں پر ہی جام کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے چہلم کے موقع پر آرمی اور رینجرز، دونوں کو بھی طلب کر لیا ہے۔ آرمی اور رینجرز حساس اضلاع میں تعینات کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے اضلاع کی انتظامیہ سے چہلم کے حوالے سے سکیورٹی پلان بھی طلب کیا ہے۔ تمام اضلاع کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 889757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889757/چہلم-حضرت-امام-حسین-کے-موقع-پر-موبائل-فون-سروس-بند-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org