0
Friday 2 Oct 2020 19:51

بھارت میں 81484 نئے کورونا کیسز، مہلوکین کی تعداد ایک لاکھ

بھارت میں 81484 نئے کورونا کیسز، مہلوکین کی تعداد ایک لاکھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 81484 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس وباء سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد نسبتاً کم یعنی 78877 رہنے سے ایکٹیو کیسز میں 1500 سے زائد کا اضافہ ہوا اور اسی مدت کے دوران 1095 مریضوں کی موت سے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ جمعہ کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 6394069 تک جا پہنچی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 5352078 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کے مقابلہ میں صحتمند ہونے والوں کی تعداد 1512 سے بڑھ کر942217 ہوچکی ہے۔ بھارت میں جان لیوا وباء کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6394069 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 14.74 فیصد، اموات کی شرح 1.56 فیصد جبکہ شفایابی کی شرح 83.70 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
خبر کا کوڈ : 889762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش