1
Friday 2 Oct 2020 20:23

بحرین، اسرائیل دوستی کیخلاف وسیع احتجاجی سلسلہ شروع

بحرین، اسرائیل دوستی کیخلاف وسیع احتجاجی سلسلہ شروع
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق بحرینی عوام کی جانب سے اسرائیل-بحرین دوستی معاہدے کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ یمنی نیوز چینل اللؤلؤ کے مطابق "خیانتی معاہدے کے خاتمے کا جمعہ" کے عنوان سے بحرین میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بحرینی عوام کی جانب سے ہر جمعے کے روز اسی جیسے احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بحرین و امارات کے وزرائے خارجہ کی جانب سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ و بنجمن نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیل دوستی معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے تھے۔





خبر کا کوڈ : 889781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش