0
Friday 2 Oct 2020 21:47

مسلم لیگ (ن) کو کل احتجاج کرنے کی اجازت مل گئی

مسلم لیگ (ن) کو کل احتجاج کرنے کی اجازت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کل احتجاج کرنے کی اجازت دے دی ہے، کمشنر اور سی سی پی اور لاہور سے اس ضمن میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ لیگی وفد کے کمشنر اور سی سی پی لاہور سمیت دیگر متعلقہ حکام سے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد ن لیگ کو کل احتجاج کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل مسلم لیگ (ن) مال روڈ کے بجائے ریگل چوک کے پیچھے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے چار رکنی وفد کی کمشنر، سی سی پی لاہور، ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی سی لاہور سے مذاکرات ہوئے جس میں مال روڈ لنک ٹیمپل روڈ پر احتجاج کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔ خواجہ عمران نذیر کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کے خلاف کارکنان پرامن احتجاج کریں گے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پولیس احتجاج کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 889783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش