QR CodeQR Code

بحرین و امارات کیجانب سے اسرائیل کیساتھ دوستی معاہدہ

مغربی کنارے کے اندر غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر میں ذرہ برابر توقف نہیں آیا، رام اللہ

2 Oct 2020 22:34

عرب ای مجلے عربی-48 کیمطابق فلسطینی وزارت خارجہ کیطرف سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں فلسطینی مغربی کنارے کے اندر غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کی شدید مذمت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مغربی کنارے کے اندر ہونے والی غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کو شدید مذمت کا نشانہ بناتے ہوئے تاکید کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دعوے کے بَرخلاف، مغربی کنارے کے اندر غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر میں ذرہ برابر توقف نہیں آیا۔ عرب ای مجلے عربی-48 کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مغربی کنارے میں ہونے والی غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر دراصل مذموم "صدی کی ڈیل" پر یکطرفہ عملدرآمد کا حصہ ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل، ان گھناؤنے اقدامات کے ذریعے مذموم "الحاقی منصوبے" کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یکم جولائی 2020ء کے روز مزید 30 فیصد فلسطینی سرزمین کو بھی اسرائیل کے ساتھ ملا دیا جائے گا تاہم اس مذموم "الحاقی منصوبے" کے خلاف دنیا بھر کی ممتاز شخصیات و اسلامی دنیا کے شدید ردعمل اور مزاحمتی محاذ کی جانب سے شدید جوابی کارروائی کے خوف سے، عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔ دوسری طرف ممتاز عرب ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس بہانے سے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ دوستی کا معاہدہ طے کیا گیا تھا کہ اس معاہدے کے عوض، غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی سرزمین کے الحاقی منصوبے پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 889788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889788/مغربی-کنارے-کے-اندر-غیرقانونی-یہودی-بستیوں-کی-تعمیر-میں-ذرہ-برابر-توقف-نہیں-آیا-رام-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org