0
Friday 2 Oct 2020 23:07

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران دو اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہو گئےہیں۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں دو اہم دہشتگرد کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔ آپریشن شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں کیا گیا۔ جس میں دو دہشت گرد انور عرف ملنگ اور شمروز عرف میدانی ہلاک ہو گئے ہیں۔ انور عرف ملنگ دہشت گرد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے جبکہ شمروز عرف میدانی کا تعلق بسم اللہ خان گروپ سے بتایا گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 889794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش