QR CodeQR Code

طالبان کے ساتھ مصالحتی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے، عبداللہ عبداللہ

2 Oct 2020 23:05

بین الاقوامی میڈیا ادارے کو انٹرویو کے دوران افغان عہدیدار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے، اسلام آباد نے ہمارے امن مذاکرات کی حمایت کا پیغام بھیجا ہے جو ہمارے مفاد میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ ایک مصالحتی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان دوحہ مذاکرات میں کسی مثبت پیش میں رکاوٹ بننے والے ایشو پر ایک مصالحتی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے، اسلام آباد نے ہمارے امن مذاکرات کی حمایت کا پیغام بھیجا ہے جو ہمارے مفاد میں ہے۔ میں نے پاکستانی قیادت سے کہا ہے کہ وہ طالبان پر اپنا تمام اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ امن عمل کو مدد مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 889795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889795/طالبان-کے-ساتھ-مصالحتی-سمجھوتے-قریب-پہنچ-چکے-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org