QR CodeQR Code

غاصب صیہونی فوج کے ہاتھوں حماس کا مرکزی رہنما گرفتار

2 Oct 2020 23:19

عرب اخبار القدس العربی کیمطابق فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس و فتح کے درمیان ہم آہنگی کیلئے سرگرم حماس کے مرکزی رہنما حسن یوسف کو غاصب صیہونی فوج نے انکے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی ایک مرکزی رہنما کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فلسطینی اخبار القدس العربی کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے فوجیوں نے حماس کے 64 سالہ مرکزی رہنما حسن یوسف کو رام اللہ کے قصبے بیتونیا میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن یوسف فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس اور فتح کے درمیان ہم آہنگی کے لئے سرگرم تھے۔ تفصیلات کے مطابق "عوفر" کیمپ سے آنے والی غاصب صیہونی فوجیوں کی ایک خصوصی ٹیم نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا جبکہ اُنہیں گرفتاری کے بعد بھی اِسی کیمپ میں لے جایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حسن یوسف کو 15 ماہ کی قید کے بعد غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے جولائی کے ماہ میں ہی آزاد کیا گیا تھا جبکہ کلی طور پر حماس کے اس مرکزی رہنما نے اپنی عمر کے 21 سال غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی مختلف جیلوں میں گزارے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 889799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889799/غاصب-صیہونی-فوج-کے-ہاتھوں-حماس-کا-مرکزی-رہنما-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org