QR CodeQR Code

پاکستان کا روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

2 Oct 2020 23:30

کابینہ نے گندم درآمد کیلئے روس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ایم او یو کی منظوری دے دی ہے۔ ٹی سی پی کے ذریعہ 15 لاکھ ٹن گندم جبکہ نجی شعبے کے ذریعہ 10 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم حکومتی سطح پر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی اجازت دیدی۔ روس سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ یہ گندم درآمد کی جائیگی۔ ای سی سی نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر لوکل سیلز ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دیدی۔

ای سی سی میں گندم اور چینی کی درآمد پر وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس سے جی ٹو جی کی بنیاد پر ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گا۔ حکومتی سطح پر گندم کی درآمد میں یہ اہم پیشرفت ہے۔ کابینہ نے گندم درآمد کیلئے روس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ایم او یو کی منظوری دے دی ہے۔ ٹی سی پی کے ذریعہ 15 لاکھ ٹن گندم جبکہ نجی شعبے کے ذریعہ 10 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 889802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889802/پاکستان-کا-روس-سے-ایک-لاکھ-80-ہزار-میٹرک-ٹن-گندم-درآمد-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org