0
Saturday 3 Oct 2020 00:11

ایک ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات

ایک ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات
اسلام ٹائمز۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں مزید 0.71 اضافہ فیصد ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 9.43 فیصد ہوگئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں آٹا، دال چنا، گھی، دال مسور سمیت 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں جبکہ صرف ہائی اسپیڈ ڈیزل، دال ماش سمیت تین اشیائے ضروریہ سستی ہوئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا ہے کہ یکم اکتوبر کو ختم ہونے والے ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 0.71 فیصد بڑھ گئی اور 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، پیاز ساڑھے 11، ٹماٹر 10 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق چکن برائلر 0 روپے فی کلو، انڈے 4 روپے فی درجن مہنگے، لہسن چار روپے، آلو ایک روپے، دال مونگ تین روپے فی کلو ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10 روپے مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اوسط چینی فی کلو 33 پیسے مہنگی ہوئی، چینی کی اوسط قیمت 96.29 روپے سے بڑھ کر 96.62 روپے فی کلو ہوگئی، گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں آٹا، دال چنا، گھی، دال مسور بھی مہنگی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران صرف تین اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
خبر کا کوڈ : 889821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش