0
Saturday 3 Oct 2020 19:06

اسلام زبردستی اپنا عقیدہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیتا، ابوالخیر محمد زبیر

اسلام زبردستی اپنا عقیدہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیتا، ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ حضرت شاہ خواجہ محمد رکن الدین الوریؒ و خواجہ مفتی محمد محمود الوریؒ کے سالانہ عرس کی دوسری نشست سے جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں جبر نہیں، کسی بھی شخص کو اپنے عقیدے اور مسلک کی تبلیغ زبردستی نہیں کرسکتے، اولیاء اللہ و صوفیاء کرام نے امن و آتشی کیساتھ اسلام کا درس دیا، ان کا طریقہ تبلیغ آج کے علماء کیلئے مشعل راہ ہے، جو اللہ کے ولیوں کے دامن سے وابستہ ہو جاتے ہیں، اللہ اس کا دنیا و جہاں میں ذکر بلند کر دیتا ہے، حضرت شاہ رکن الدین الوریؒ کے ذریعے کفرستان الور میں اسلام کو عظمت اور عروج ملا۔

پیر سید حبیب عرفانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندر شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوفیاء کرام کی تعلیمات سے امن کا درس ملتا ہے، معاشرہ میں امن قائم کرنے کیلئے صوفیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ علامہ عبدالغفور الوری نے کہا کہ الشاہ خواجہ رکن الدین الوری و مفتی محمود الوری نے اپنی نگاہ کرم کی تجلی سے لاکھوں ہندووں کو مشرف بہ اسلام کیا۔ انہوں یہ کارنامہ کسی تلوار یا گولی کے سہارے کے بجائے امن و محبت سے کلمہ حق بلند کیا۔ نائب صدر جمعیت علماء پاکستان غلام شبیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا برصغیر پاک و ہند میں اسلام کو عروج اولیاء اللہ کی جدوجہد سے ملا۔

جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صدر حافظ نصیر نورانی نے کہا کہ اولیاء کرام کے آستانوں سے دین کی ایسی شمع روشن ہوتی ہے، جس کی روشنی سے عالم فیضیاب ہوتے ہیں، شاہ رکن الدین الوریؒ نے کفرستان الور میں دین کی نایاب شمع روشن کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں پھیلتی بے راہ روی سے چھٹکارا پانے کیلئے اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ تقریب میں علماء و مشائخ، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے خصوصی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 889840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش