QR CodeQR Code

ملک میں 73 سال سے آئین وقانون کی حکمرانی قائم نہیں ہو سکی، حافظ حمد اللہ

3 Oct 2020 10:13

جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ تحفظ آئین پاکستان کانفرنس اپوزیشن کی آئندہ تحریک کی تیاریوں کا حصہ ہے، آئین کے تحفظ کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن لاہور میں جلد ایک تاریخ ساز کانفرنس کا اعلان کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام لاہور کے زیراہتمام تحفظ آئین پاکستان کانفرنس ہربنس پورہ مستقیم پارک لاہور میں منعقد ہوئی۔ سابق سینیٹر حافظ حمداللہ، مفتی عبدالحفیظ، حافظ غضنفر عزیز، بلال احمد میر، مولانا امجد سعید، چودھری ندیم سمیت دیگر نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں حافظ عبدالرحمٰن، مولانا بلال درانی، مفتی عزیز الرحمٰن، حافظ شفیق الرحمٰن و دیگر رہنما شریک ہوئے۔ سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا، تحفظ آئین پاکستان کانفرنس اپوزیشن کی آئندہ تحریک کی تیاریوں کا حصہ ہے، آئین کے تحفظ کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن لاہور میں جلد ایک تاریخ ساز کانفرنس کا اعلان کرینگے۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ تہتر سال سے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم نہیں ہو سکی۔ ترجمان جے یو آئی لاہور حافظ غضنفر عزیز نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کیخلاف باقاعدہ تحریک چلانے کیلئے اپنے ورکرز تیار کر رہے ہیں، اپوزیشن کی تحریک میں جے یو آئی اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کو پوری قوم نے دیکھ لیا ہے، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ قوم کی دلوں کی آواز ہے۔


خبر کا کوڈ: 889848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889848/ملک-میں-73-سال-سے-آئین-وقانون-کی-حکمرانی-قائم-نہیں-ہو-سکی-حافظ-حمد-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org