0
Saturday 3 Oct 2020 11:04

غیرسرکاری ترجمان کے طور پر کام کرنے کی وجہ سے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر معطل

غیرسرکاری ترجمان کے طور پر کام کرنے کی وجہ سے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر معطل
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ انہوں نے ایک افسر کو غیرسرکاری ترجمان کے طور پر کام کرنے کی وجہ سے معطل کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سائبر کرائم ونگ کے ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز فیس بک پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کو معطل کردیا گیا اور ان سے سائبر کرائم ونگ لاہور کا نجی ٹوئٹر اکاؤنٹ رکھنے پر وضاحت طلب کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ اپنی مرضی سے کسی اجازت کے بغیر سائبر ونگ کے ترجمان کا کردار ادا کررہے تھے جو تادیبی اصولوں کے خلاف ہے۔

مذکورہ بیان سے ایک غیر معمولی کیس میں ایک اور موڑ آیا ہے جہاں ادارے نے اپنے ہی عملے کے ایک فرد کو منظم کرنے کی کوشش کی تھی، ایف آئی اے کا یہ اقدام لامحالہ طور پر ان مقدمات سے منسلک ہے جن میں حالیہ دنوں آصف اقبال پیشہ ورانہ طور پر شامل تھے۔ چند روز قبل محمد آصف اقبال نے گلوکارہ میشا شفیع اور دیگر 8 افراد کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر گلوکار علی ظفر کے خلاف میشا شفیع یا ان کی جانب سے مذموم مہم چلانے پر سائبر کرائم کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے نتیجے میں احتجاج ہوئے تھے جن میں ایف آئی اے عہدیدار پر ایسے حالات کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا تھا جو ایک اہم وقت میں میشا شفیع کے خلاف جاسکتے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 889868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش