QR CodeQR Code

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

3 Oct 2020 11:44

ویڈیو لنک اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے پی ڈی ایم کے تنظیمی ڈھانچے پر مشاورت کی جائیگی، پی ڈی ایم کے زیراہتمام ملک کے اجتماعات کو کامیاب بنانے پر بھی مشاورت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج ہوگا، جس میں عہدیداروں کا حتمی اعلان متوقع ہے۔ ویڈیو لنک اجلاس میں پی ڈی ایم سربراہان تنظیمی ڈھانچے پر مشاورت کریں گے، اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے، آصف زرداری کراچی، بلاول بھٹو دبئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہونگے جبکہ مولانا فضل الرحمان مظفر آباد سے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دیگر جماعتوں کے سربراہان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے پی ڈی ایم کے تنظیمی ڈھانچے پر مشاورت کی جائے گی، پی ڈی ایم کے زیراہتمام ملک کے اجتماعات کو کامیاب بنانے پر بھی مشاورت ہوگی، پارلیمنٹ کے اندر حکومت مخالف حکمت عملی کا طریقہ کار بھی وضح کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی سربراہی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، تمام فیصلے آج کے سربراہی اجلاس میں مشاورت سے کیے جائیں گے۔ گذشتہ روز پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کی عدم دستیابی پر موخر کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 889881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889881/پاکستان-ڈیموکریٹک-موومنٹ-کا-سربراہی-اجلاس-آج-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org