QR CodeQR Code

نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں، شبلی فراز

3 Oct 2020 14:32

وزیراطلاعات نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں، اقتدار سے باہر ہوں تو انقلابی بن جاتے ہیں، اقتدار میں ہوں تو ان سے بڑا آمر کوئی نہیں ہوتا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں، اقتدار سے باہر ہوں تو انقلابی بن جاتے ہیں، اقتدار میں ہوں تو ان سے بڑا آمر کوئی نہیں ہوتا۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں، ان سے پوچھے گئے دو سوال وہیں کھڑے ہیں؛ اثاثے کیسے بنائے؟ پیسے ملک سے باہر کیسے بھیجے؟۔


خبر کا کوڈ: 889927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889927/نواز-شریف-اقتدار-سے-محرومی-کا-بدلہ-پاکستان-نہ-لیں-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org