0
Saturday 3 Oct 2020 14:35

کراچی میں کورونا وائرس کے وار جاری، ملیر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی میں کورونا وائرس کے وار جاری، ملیر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ملیر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی مہلک ترین وباء نے شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر پھیلنا شروع کردیا ہے، جس سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے گا، اسمارٹ لاک ڈاؤن رات 12 بجے سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل ہوگا۔

ضلعی ڈی سی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے 330 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا ان میں ملیر کینٹ فیز 2، عسکری 5 کی اسٹریٹ 4، سعیدآباد ، محلہ شادمان ٹاون شامل ہیں، جعفرطیار، عماریاسر سوسائٹی، ملیر ٹاؤن شپ، گلشن حدید فیز ون،ٹو بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عبداللہ گوٹھ، شاہ لطیف ٹاون، لیبر اسکوائر، شیرپاو کالونی کے علاقے اور ابراہیم حیدری میں کورونا سے متاثرہ گلیوں کو سیل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 889928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش