0
Saturday 3 Oct 2020 14:54

پیپلز پارٹی نے 13 سالوں میں کراچی سمیت پورے سندھ کو کھنڈر بناکر تباہ کردیا، عامر خان

پیپلز پارٹی نے 13 سالوں میں کراچی سمیت پورے سندھ کو کھنڈر بناکر تباہ کردیا، عامر خان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے 4 اکتوبر کو حیدرآباد میں سیاسی پاور شو دکھانے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے 13 سالوں میں کراچی سمیت پورے سندھ کو کھنڈر بنا کر تباہ کردیا، کراچی کی ریلی میں عوام نے ثابت کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں، چار اکتوبر کو حیدرآباد مارچ کا آغاز کررہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا  کہ ہم آئینی حدود میں رہتے ہوئے صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں، سندھ میں نیا صوبہ بننا چاہیئے تاکہ شہری علاقوں کے مسائل حل ہوں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ جعلی ڈومیسائل پر شہری علاقوں میں پیپلز پارٹی نے اپنے لوگوں کو نوکریاں فراہم کیں، فنڈز نہ دے کر بلدیاتی نظام ناکام کرنے کی کوشش کی گئی، صوبائی حکومت نے سندھ کے تعلیمی نظام کو بھی تباہ کردیا۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی نے جعلی مردم شماری کے ذریعے کراچی میں اپنی اکثریت قائم کی، شہری اور دیہی علاقوں کے نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی دعوے دار حکومتوں نے بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے، پیپلز پارٹی کو ہمیشہ سندھ کے شہری علاقوں نے مسترد کیا کیونکہ پی پی نے جمہوریت کی آڑ میں ڈکٹیٹر شپ قائم کر رکھی ہے، سندھ اور ملک کا بیڑہ  غرق کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 889937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش